ٹرمپ کے نقشے پر ایران کا کرارا طنز، کیلیفورنیا ’ایرانی‘ قرار

فہرستِ مضامین

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کیلیفورنیا کو ایران کا حصہ قرار دے دیا۔

ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے متعلق نقشہ جاری کیے جانے کے بعد بھارتی شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے بھی ایک طنزیہ نقشہ جاری کیا، جس میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ ظاہر کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا، بالخصوص لاس اینجلس، میں ایرانی نژاد افراد کی بڑی تعداد آباد ہے۔ اسی وجہ سے ایرانی کمیونٹی میں لاس اینجلس کو غیر رسمی طور پر ’’تہرانجلس‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ایرانی قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ نقشے کو امریکی صدر کے بیان کا طنزیہ جواب قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں