آئی فون 18 کی قیمت سن کر کئی صارفین حیران رہ جائیں گے

فہرستِ مضامین

دنیا بھر میں ایپل کے نئے اسمارٹ فون آئی فون 18 کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، تاہم نئی رپورٹس کے مطابق اس بار صارفین کو نیا آئی فون خریدنے کے لیے پہلے سے زیادہ رقم خرچ کرنا پڑ سکتی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون 18 میں مصنوعی ذہانت (AI)، طاقتور پروسیسر، بہتر کیمرا سسٹم، زیادہ بیٹری لائف اور جدید ڈسپلے جیسی نئی خصوصیات متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل کو جدید چپس، مہنگے پرزہ جات، مینوفیکچرنگ لاگت میں اضافے اور عالمی تجارتی محصولات جیسے عوامل کا سامنا ہے، جن کے باعث کمپنی نئے ماڈلز کی قیمتیں بڑھانے پر غور کر سکتی ہے۔

ماہرین کے اندازوں کے مطابق اگر ایپل قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے تو آئی فون 18 کی ابتدائی قیمت گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں 100 سے 200 امریکی ڈالر تک زیادہ ہو سکتی ہے، جبکہ پرو اور پرو میکس ورژنز کی قیمت مزید بلند ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں درآمدی ڈیوٹیز، ٹیکسز اور رجسٹریشن فیس شامل ہونے کے بعد آئی فون 18 کی قیمت لاکھوں روپے تک پہنچ سکتی ہے، جس سے یہ فون عام صارفین کی پہنچ سے مزید دور ہو سکتا ہے۔

اگرچہ ایپل نے ابھی تک آئی فون 18 کی قیمت یا لانچ سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کمپنی روایتی شیڈول کے مطابق ستمبر 2026 میں نئی آئی فون سیریز متعارف کرا سکتی ہے، جس کے بعد اصل قیمتوں اور فیچرز کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی۔

فی الحال آئی فون 18 کی قیمتوں سے متعلق تمام معلومات مختلف رپورٹس اور تجزیہ کاروں کے اندازوں پر مبنی ہیں، جبکہ حتمی قیمت کا اعلان ایپل کی جانب سے باضابطہ تقریب میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں