پاکستان میں کرکٹ کا بڑا میلہ، تینوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا اعلان

فہرستِ مضامین

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی آئندہ کرکٹ سرگرمیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ اس دوران تینوں ٹیمیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان اور سری لنکا کے ہمراہ ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی۔ تین ملکی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلی جائے گی۔

سری لنکا کا دورہ نومبر میں بھی جاری رہے گا۔ مہمان ٹیم 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ کھیلے گی، جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی۔

دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یوں اکتوبر اور نومبر میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا بھرپور سلسلہ جاری رہے گا، جس میں محدود اوورز کے مقابلوں کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں