ایمی ورک فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے

فہرستِ مضامین

کینیڈا: معروف بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک کینیڈا کے شہر ایبٹسفورڈ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 5 ستمبر کی رات ایمی ورک کے کنسرٹ کے بعد برٹش کولمبیا کے شہر ایبٹسفورڈ میں میکلم روڈ کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس میں 7 گولیاں چلائی گئیں، تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی بلٹ پروف گاڑی ایمی ورک کے کنسرٹ سے منسلک قافلے کا حصہ تھی، تاہم پولیس نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف کون تھا۔

واقعے کے کچھ دیر بعد قریب ہی ایک گاڑی میں آگ لگنے کی اطلاع بھی پولیس کو ملی۔ اہلکاروں نے سنی سائیڈ پلیس کے علاقے میں ایک گاڑی کو مکمل طور پر جلا ہوا پایا۔ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا گاڑی میں لگنے والی آگ اور فائرنگ کا واقعہ آپس میں منسلک ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب ایمی ورک کے والد کُلجیت سنگھ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فائرنگ میں ایمی ورک یا ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

کُلجیت سنگھ کے مطابق ایمی ورک بالکل محفوظ ہیں اور فائرنگ ممکنہ طور پر کنسرٹ کے منتظمین سے منسلک ایک گاڑی پر کی گئی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں