27 ستمبر کا احتجاج، پی ٹی آئی کو عدالتی ہدایات کا سامنا

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درخواست ہدایات جاری کرتے ہوئے نمٹا دی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کے پاس اسلام آباد کی سڑکیں، شاہراہیں یا دیگر عوامی مقامات بند کرنے کا قانونی اختیار نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا حق حاصل نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی کہ کسی بھی سیاسی احتجاج، مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے سرکاری مشینری اور وسائل استعمال نہ ہونے دیے جائیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ سرکاری فنڈز، گاڑیاں، مشینری یا دیگر سرکاری سامان سیاسی احتجاج کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ کسی سرکاری ملازم کو سیاسی احتجاج میں شرکت کے لیے مجبور نہ کیا جائے اور چیف سیکریٹریز و آئی جیز عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ کو شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کی ہدایت بھی کی۔

عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو بھی عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں