شکارپور میں تیز رفتار منی ٹرک نے سڑک کنارے سوئے افراد کو کچل ڈالا، 8 افراد جاں بحق

فہرستِ مضامین

شکارپور کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس کے مقام پر مزدہ حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق منی ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو روند ڈالا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں

پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی طور پر حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم منی ٹرک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں