بادلوں نے پنجاب کو گھیر لیا، بارشوں کا چھٹا اسپیل کب تک رہے گا؟

فہرستِ مضامین

لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں سب سے زیادہ 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اٹک میں 79، لاہور ایئرپورٹ پر 65، وزیرآباد میں 50 جبکہ گوجرانوالہ اور جہلم میں 39، 39 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نارووال میں 33، منڈی بہاؤالدین 30، گجرات 19، سیالکوٹ 11 اور مری میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر صوبے بھر میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران احتیاط کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں