غلطی مانو اور سکون سے رہو، ورنہ جوتے چپل اور بیلن تیار ہیں: امیتابھ بچن

فہرستِ مضامین

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے شادی شدہ مردوں کو ہنستے ہنستے دلچسپ مشورہ دے دیا۔

امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی شو کے دوران شادی شدہ زندگی میں سکون برقرار رکھنے کا ایک مزاحیہ فارمولا بتاتے ہوئے شوہروں کو مشورہ دیا کہ بیوی ناراض ہو تو بحث کرنے کے بجائے فوراً اپنی غلطی تسلیم کرلیں۔

بگ بی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کسی معاملے پر میاں بیوی کے درمیان اختلاف ہوجائے اور بیوی غصے میں ہو تو شوہر کے لیے دانشمندی یہی ہے کہ وہ بحث میں پڑنے کے بجائے خاموشی اختیار کرے اور اپنی غلطی مان لے۔

امیتابھ بچن نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر شوہر نے غلطی تسلیم کرنے سے انکار کیا یا جواباً بحث شروع کردی تو پھر صورتحال سنگین ہوسکتی ہے اور ’’جوتے، چپل اور بیلن‘‘ چلنے میں دیر نہیں لگے گی۔

اداکار کی اس دلچسپ بات پر شو کے سیٹ پر موجود حاضرین، خصوصاً شادی شدہ مرد، بے اختیار قہقہے لگانے لگے۔

امیتابھ بچن کا یہ مزاحیہ مشورہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں ان کے مداح اور شادی شدہ افراد اس بیان پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں