کراچی میں 3 ستمبر کو تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

فہرستِ مضامین

کراچی: تاجر رہنما عتیق میر نے اعلان کیا ہے کہ 3 ستمبر کو کراچی بھر کی تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔

جنرل سیکریٹری کراچی تاجر اتحاد منہاج گلفام کے مطابق شہر میں موبائل اور الیکٹرانکس مارکیٹس بھی مکمل طور پر بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کو مزید وسیع کرتے ہوئے 3 ستمبر کو ملک گیر پُرامن ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور دھرنوں کے ساتھ بازاروں اور سڑکوں پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں عوام کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں