کیا آج کراچی میں موسلا دھار بارش ہوگی؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

فہرستِ مضامین

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود رہنے اور مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے، تاہم بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

موسمیاتی حکام کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت اور حبس برقرار رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں تقریباً 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو موسم کو کسی حد تک معتدل رکھنے میں مدد دے رہی ہیں۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے متعلق تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں