بھارتی قید سے رہائی پانے والے 50 پاکستانی ماہی گیر آج لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے

فہرستِ مضامین

ٹھٹھہ: بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 50 پاکستانی ماہی گیر آج سہ پہر لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے۔ کاسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق یہ ماہی گیر آج دوپہر تین بجے ایدھی سینٹر لاہور سے روانہ ہوں گے، جبکہ ان کے کل کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔

آزادی حاصل کرنے والے ان ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے مختلف ساحلی علاقوں، جن میں بدین، سجاول، ٹھٹھہ، ابراہیم حیدری اور گوٹھ علی اکبر شاہ شامل ہیں، سے ہے۔

ترجمان کمال شاہ کے مطابق ان ماہی گیروں کی رہائی کی اطلاع ملنے پر ان کے گھرانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور برسوں کی جدائی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

سندھ کے ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ان ماہی گیروں کی بھارت کی قید سے واپسی نے نہ صرف ان کے اہل خانہ کی آنکھیں نم کر دی ہیں بلکہ ہر دل میں خوشی اور شکر کا جذبہ بھر گیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں