مورو میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کو مؤثر جواب دے کر اپنی دفاعی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارتی طیارے گرائے گئے تو دشمن کو اپنی حقیقت کا اندازہ ہوگیا اور ایک ہفتے کی جنگ میں بھارت کو سبق سکھایا گیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی میڈیا وہاں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے نہیں لاتا، جبکہ بھارتی حکومت دانشمندانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کو متحد ہو کر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔