فیفا ورلڈ کپ 2026 کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا، اپنی پسند کی چیمپئن ٹیم منتخب کریں

فہرستِ مضامین

دنیا کے سب سے بڑے فٹبال میلے، فیفا ورلڈ کپ 2026، کا آغاز قریب آ چکا ہے اور دنیا بھر کے شائقین ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلوں کے منتظر ہیں۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ورلڈ کپ کئی حوالوں سے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ میں 32 کے بجائے 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں چار، چار ٹیموں پر مشتمل 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نئے فارمیٹ کے تحت مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

گروپ مرحلے کے اختتام پر ہر گروپ کی پہلی دو ٹیمیں براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی، جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی بہترین آٹھ ٹیمیں بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس طرح پہلی بار ورلڈ کپ میں راؤنڈ آف 32 کھیلا جائے گا۔

شائقین کے لیے ایک دلچسپ موقع بھی موجود ہے، جہاں وہ پورے ٹورنامنٹ کے نتائج کے بارے میں اپنی پیش گوئیاں کر سکتے ہیں۔ فینز ہر گروپ سے آگے جانے والی دو ٹیموں کا انتخاب کر سکتے ہیں، بہترین آٹھ تیسرے نمبر کی ٹیموں کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور پھر ناک آؤٹ مرحلے کے تمام مقابلوں کے نتائج پیش گوئی کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ عالمی چیمپئن ٹیم منتخب کر سکتے ہیں۔

اپنی پیش گوئیوں کو دوستوں کے ساتھ شیئر کریں اور دیکھیں کہ فٹبال کے اس عظیم مقابلے کے نتائج کا اندازہ لگانے میں کون سب سے زیادہ کامیاب ثابت ہوتا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 نہ صرف ٹیموں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا بلکہ تین ممالک میں بیک وقت ہونے والا یہ ایونٹ فٹبال کی تاریخ کے یادگار ترین مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں