48 گھنٹوں میں بارشوں کا قہر، خیبرپختونخوا میں 12 اموات

فہرستِ مضامین

پشاور: خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، چترال، لوئر دیر، ہزارہ ڈویژن، کرم اور شمالی وزیرستان بارشوں اور فلش فلڈ سے شدید متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 18 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 15 مکانات جزوی جبکہ 3 مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں