میر رضا کو گولی آگے سے نہیں پیچھے سے لگی، دوبارہ کیے گئے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

فہرستِ مضامین

کراچی میں میر رضا کی ہلاکت کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ میر رضا کو گولی پیچھے کی جانب سے لگی۔ رپورٹ میں مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات کی موجودگی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس میں پولیس سرجن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام 14 اہم نکات کے جوابات بھی ابتدائی رپورٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں، جبکہ گولی لگنے اور جسم پر تشدد سے متعلق اہم شواہد بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کو میر رضا کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں پولیس کی جانب سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیے جانے کا امکان ہے۔

تفتیشی حکام کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں، گولی لگنے کے طریقہ کار اور جسم پر موجود تشدد کے نشانات کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں