لڑکے کے شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پر پھینک دیا

فہرستِ مضامین

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شادی سے انکار پر ایک نوجوان پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا، جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے متاثر ہونے کے بعد نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوگئی اور لڑکی نے مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔ تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی دوسرے شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کردی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں واقعے سے متعلق تمام دستیاب شواہد کو شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ واقعے کے حوالے سے پولیس کی ابتدائی معلومات سامنے آئی ہیں، جبکہ تیزاب پھینکنے اور فائرنگ کے محرکات سمیت دیگر تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید واضح ہوں گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں