کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 558 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 52 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 547 ڈالر ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ میں بھی نظر آرہے ہیں، جس کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت مسلسل نئی سطحوں کو چھو رہی ہے۔