کراچی : نارتھ ناظم آباد میں مالی مشکلات اور قرضوں میں مبتلا شخص نےاپنی دو بیٹیوں کو ذبح کرکے قتل کردیا

فہرستِ مضامین

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں باپ نے اپنی دو بیٹیوں کے گلے کاٹ کر قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا، جس نے اپنی دس سالہ بیٹی زینب اور گیارہ سالہ بیٹی عالیہ کو بےدردی سے ذبح کر کے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، اس پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بےروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے ہیں ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم اکبر کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال تھیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں